دنیا میں ہونے والے سائبر حملوں میں امریکہ ملوث

امریکہ کی نیشنل سیکورٹی ایجنسی کے سابق کنٹرکٹر نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں ہونے والے سائبر حملوں میں امریکہ ملوث ہوتا ہے۔

اڈورڈ اسنوڈن نے سوشل میڈیا پر کہا ہے کہ دنیا کے چوہّتر ملکوں میں ہونے والے سائبر حملوں میں امریکہ کی نیشنل سیکورٹی ایجنسی ملوث رہی ہے-

روس سمیت مختلف ممالک کے کمپیوٹر سسٹم کو جمعے کے روز ایک سائبر حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں کمپیوٹر میں وائرس پھیل جاتا ہے جو موجودہ اطلاعات تک رسائی کو ناممکن بناتے ہوئے رقم ادا کرنے کا مطالبہ کرتا ہے-

رپورٹ کے مطابق جن ممالک کو سائبر حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے ان میں برطانیہ، روس، اسپین، چین، اٹلی اور تائیوان بھی شامل ہیں-

پارس ٹوڈے کے مطابق سائبر حملے کے باعث برطانیہ کے کئی اسپتالوں کے کمپیوٹرسسٹم ہنگ ہو گئے ہیں-

روس کی وزارت داخلہ نے بھی اس وزارت خانے کے کمپیوٹر ہنگ ہونے کی خبر دی ہے-

روسی حکام کا کہنا ہے کہ البتہ ہیکر، کوئی اطلاعات حاصل نہیں کر سکے ہیں-

اسپین کے حکام نے بھی اعلان کیا ہے کہ اس ملک کی کئی کمپنیاں سائبر حملوں کا نشانہ بنی ہیں- 

Add new comment