داعش کے خلاف جنگ میں عراقی فوج کی قدردانی

عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے داعش کے مقابلے میں عراق کی مسلح افواج کی کارکردگی کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ موصل کی آزادی کا آپریشن شروع کئے جانے کے بعد سے اب تک بہت سے علاقوں کو داعش دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرایا جا چکا ہے جبکہ عراقی فوجیوں کو کوئ

 

العالم کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے اس قسم کے بیانات پرکہ عراقی فوجیوں کو بیرونی مدد حاصل رہی ہے کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عراق میں تمام مراحل میں سبھی کارروائیاں عراقی فوجیوں کے ہی ہاتھوں انجام پائی ہیں۔عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے کہا کہ صوبے نینوا میں فوجی آپریشن کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے اسے شام سے ملنے والی سرحدوں تک پھیلایا جائے گا تاکہ عراق و شام کے درمیان داعش دہشت گردوں کی رفت و آمد کو روکا جا سکے۔انھوں نے اعلان کیا کہ عنقریب شام کی سرحدوں پر عنہ اور راؤدہ علاقوں کو آزاد کرانے کی کارروائی شروع کی جائے گی۔قابل ذکر ہے کہ عراق میں وزیراعظم حیدر العبادی کے حکم سے موصل کو آزاد کرانے کی کارروائی اکتوبر دو ہزار سولہ میں شروع ہوئی ہے اور مشرقی موصل کو آزاد کرانے کے بعد اب مغربی موصل کو آزاد کرایا جا رہا ہے اور موصل کے اسّی فیصد سے زائد علاقوں کو داعش دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرایا جا چکا ہے۔

Add new comment