اسرائیلی فورسز کا فلسطینی پُرامن مظاہرین پر حملہ

اسرائیلی فورسز نے نابلوس میں قیدیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے دھرنا دینے والے شہریوں پر حملہ کر دیا، صیہونی فورسز کے حملے میں متعدد فلسطینی شہری زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کا سلسلہ جاری ہے، مختلف شہریوں اور قصبوں میں احتجاج، مظاہرے اور دھرنے جاری ہیں، فلسطینی شہر نابلوس میں بھی شہری دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔

اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے آباد قصبے میں دھرنا دینے والے شہریوں پر ہلہ بول دیا، صیہونی فورسز نے نہتے فلسطینیوں پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس شیلنگ کی۔ اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینیوں کے کیمپوں کو آگ لگا دی، جس کے بعد اسرائیلی فورسز اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کا ایک سلسلہ شروع ہو گیا، اسرائیلی فورسز نے قریب کھڑی فلسطینیوں کی متعدد گاڑیاں بھی تباہ کر دیں۔

دوسری جانب تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال رائیگاں نہیں جائے گی اور اسرائیلی فورسز اور صیہونی حکومت گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو جائیگی۔

Add new comment