رہبر معظم سے قرآن کریم کے بین الاقوامی مقابلوں کے شرکاء کی ملاقات

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے تہران میں قرآن کریم کے 34 ویں بین الاقوامی مقابلوں کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: تمام مسلمانوں کو قرآن کریم کے مفاہیم اور معانی کے ادراک پر اپنی توجہ مبذول کرنی چاہیے

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے جمعرات کی صبح حفظ و قرائت قرآن کے چونتیسویں بین الاقوامی مقابلوں میں شریک استادوں، قاریوں اور حافظان قرآن سے اپنے خطاب میں فرمایا کہ اصول و معرفت کی حیثیت سے قرآن کا ایک مفہوم، طاغوت سے انکار ہے۔

آپ نے فرمایا کہ کفر کے تشخص کے مقابلے میں ایمانی تشخص کے معنی، ایمانی تشخص و حدبندی میں استقلال و آزادی ہے تاکہ کفر و طاغوت کے تشخص کے مقابلے میں وہ اپنا تحفظ اور پیشرفت کا سلسلہ جاری رکھ سکے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایران میں قرآنی تحریک اور پروگراموں کو جاری رکھے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ مسلمان قوموں کی عام گفتگو اور عام زندگی میں قرآنی مفاہیم شامل کئے جانے کی کوشش کی جانی چاہئے۔
آپ نے ایران میں اسلامی انقلاب سے قبل قرآن مجید کے تعلق سے برتی جانے والی لاپرواہی و غفلت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ اسلام اور اسلامی انقلاب کی برکت سے ایرانی عوام قرآن مجید سے آگاہ ہوئے اور آج صورت حال یہ ہے کہ ایران میں کہیں بھی قرآن سے متعلق کوئی پروگرام منعقد کیا جاتا ہے تو اس میں ایرانی نوجوانوں کی بھرپور شرکت ہوتی ہے۔

رہبر معظم سے قرآن کریم کے بین الاقوامی مقابلوں کے شرکاء کی ملاقات
رہبر معظم سے قرآن کریم کے بین الاقوامی مقابلوں کے شرکاء کی ملاقات
رہبر معظم سے قرآن کریم کے بین الاقوامی مقابلوں کے شرکاء کی ملاقات

Add new comment