فلپائن میں زلزلے کے شدید جھٹکے،شدت 6.8 ریکارڈ

فلپائن کے جزیرہ منداناؤ کے ساحل کے قریب زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.8 کی گئی جبکہ لوگوں کو ساحل سمندر سے دور رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فوری طور پر زلزلے سے ہونےو الے مالی و جانی نقصان کا تخمیہ نہیں لگایا جا سکا ہے تاہم عینی شاہدین کے مطابق زلزلہ بہت شدید تھا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی اور درجنوں عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

زلزلے کا مرکز فلپائن کے صوبہ سرنگانی سے 57 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا تاہم پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر نے کہا ہے کہ زلزلہ مرکز سے 300 کلو میٹر تک اونچی لہروں کے اٹھنے کا خدشہ ہے۔

فلپائن انسٹیٹیوٹ آف وولکینولوجی اینڈ سیسمولوجی (فل ولکس) نے بتایا کہ زلزلہ کے نتیجے میں سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئیں۔

پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر نے سب سے پہلے زلزلے کی شدت 7.2 بتائی تاہم بعد میں زلزلہ کی شدت کوامریکی جیولوجیکل سروے نے ڈاؤن گریڈ کر کے 6.8 بتایا۔

فلپائن بحر الکاہل کے رنگ آف فائر خطے میں واقع ہے، اس حصے میں اکثر زلزلے،پہاڑوں سے آتش فشاں، دھوئیں اور راکھ کے اخراج کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔

فلپائن کے ایک مقامی شخص نے بتایا کہ کے زلزلہ اتنا شدید تھا کہ آپ اس کی آواز سن سکتے تھے جبکہ یہ زلزلہ 10 سیکنڈ تک جاری رہا، یہ میری زندگی کا سب سے خطرناک زلزلہ تھا۔

Add new comment