مقبوضہ جنوبی فلسطین میں دو فلسینی بچے شہید

مقبوضہ جنوبی فلسطین میں دو فلسینی بچے شہید ہوگئے ہیں

فلسطین انفارمیشن سینٹر کے مطابق انیس سو اڑتالیس میں فلسطین پر قبضہ کرنے کے لئے صہیونی حکومت کی مسلط کردہ جنگ کے باقی بچے دھماکہ خیز مواد میں دھماکے سے دو فلسطینی بچے شہید ہوگئے - خبروں کے مطابق انیس سو اڑتالیس کے مقبوضہ فلسطینی علاقے النقب کے گاؤں زرنوق میں انیس سواڑتالیس کی جنگ کے بچے ہوئے ایک راکٹ کے پھٹ جانے سے دس سال کے محمود محمد عواد ابو قویدر سات سال کے عمر اسماعیل محمد ابو قویدر نامی دوفلسطینی بچے شہید ہوگئے - اسرائیل نے انیس سو اڑتالیس کی جنگ میں جہاں فلسطین کے بڑے علاقے پر قبضہ کرلیا تھا وہیں اس نے پندرہ ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا تھا اور اس کی اس جارحیت کے نتیجے میں اکتالیس لاکھ سے زائد فلسطینی شہری بے گھر ہوگئۓ تھے - اسرائیل کے ان تمام تر مظالم کے باوجود غاصب صیہونیوں کے خلاف فلسطینیوں کی جد وجہد جاری ہے اور اس کا منہ بولتا ثبوت تحریک انتفاضہ قدس ہے -  تحریک انتفاضہ قدس یکم اکتوبر دوہزار پندرہ سے شروع ہوئی ہے یہ تحریک مسجد الاقصی پر صیہونی انتہا پسندوں اور صیہونی فوجیوں کے حملوں کے بعد شروع ہوئی ہے

Add new comment