تحریک انصاراللہ کے بانی حسین بدرالدین الحوثی کی برسی/امریکی اپنےمفادمیں یمنی عوام کا محاصرہ جاری اور حقائق کو چھپانا چاہتے ہیں

یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے امریکہ اور صیہونی حکومت کے مقابلے میں تمام عرب اور اسلامی ملکوں سے متحد ہونے کی اپیل کی ہے۔

تحریک انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک بدرالدین الحوثی نے اتوار کو تحریک انصاراللہ کے بانی حسین بدرالدین الحوثی کی برسی کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عرب اور اسلامی ممالک کو متحد اور ایک رہنا چاہئے کیونکہ وہ سب امریکہ اور صیہونی حکومت کے نشانے پر ہیں۔

یمن کی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکی اپنے مفاد میں یمنی عوام کا محاصرہ جاری اور حقائق کو چھپانا چاہتے ہیں۔
تحریک انصاراللہ کے سیکریٹری جنرل نے تاکید کے ساتھ کہا کہ آل سعود، امریکہ اور صیہونی حکومت کی آلہ کار حکومت ہے کہ جس نے اسرائیل اور امریکہ کے لئے بہت سے کام انجام دیئے ہیں۔
عبدالملک الحوثی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امریکہ اور اسرائیل ایک سکے کے دو رخ ہیں کہا کہ صیہونی حکومت، مغربی سامراج کے مفاد کے لئے وجود میں لائی گئی ہے۔ الحوثی نے مزید کہا کہ سعودی حکومت ، اسلامی حکومت ہونے کا دعوی کرتی ہے لیکن اس میں کوئی بھلائی نہیں پائی جاتی۔
تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے یمن کے سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف کو سراہا اور کہا کہ ایران، آزاد و خود مختار رہنے کے لئے عالمی سامراج کے سامنے ڈٹا ہوا ہے اور اپنی آزادی و خودمختاری کی حفاظت کر رہا ہے۔

Add new comment