جنوبی موصل میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا

عراق کے شہر موصل کے جنوبی علاقے میں تکفیری دہشت گردوں کے ناکام حملے میں اس دہشت گرد گروہ کو خاصا نقصان پہنچا ہے۔

عراقی پولیس کے سربراہ شاکر جودت نے کہا ہے کہ عراقی سیکورٹی اہلکاروں نے شہر موصل کے جنوب میں العریج کے علاقے میں تکفیری دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا۔

عراقی پولیس کے سربراہ نے کہا کہ موصل کے جنوب میں انجام پانے والی کارروائی میں کم از کم چار تکفیری دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ وہاں موجود باقی دہشت گرد فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔
دوسری جانب عراق کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ کے حملے میں داعش دہشت گرد گروہ کا ٹرینر علی رضا محمود ہلاک ہو گیا۔ یہ دہشت گرد موصل کے مغرب میں واقع تلعفر پر عراقی فضائیہ کی بمباری میں ہلاک ہوا۔
ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ داعش دہشت گردوں نے موصل کے ہی علاقے میں تین ایسے عام شہریوں کا قتل کر دیا جنھوں نے داعش کی حمایت میں جنگ کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

Add new comment