مشال قتل کیس: سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ کو جوڈیشل کمیشن بنانے سے روک دیا

سپریم کورٹ نے مشال قتل کیس میں پشاور ہائیکورٹ کو جوڈیشل کمیشن کی تشکیل سے روکتے ہوئے خود معاملے کی نگرانی کا فیصلہ کیا ہے۔

سپریم کورٹ میں مشال قتل کیس از خود نوٹس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں ہوئی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل خیبر پختونخوا وقار بلور نے عدالت کو بتایا کہ واقعہ میں 28 ملزمان نامزد ہیں جن میں سے 24 کو گرفتار کیا جا چکا ہے جب کہ دیگر 4 کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ایک تحقیقاتی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے اور معاملے کی ایمانداری سے تحقیقات جاری ہیں۔

Add new comment