شام: سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں تیزی، سیکڑوں دہشتگرد ہلاک

شام میں بے گناہ شہریوں پر خود کش حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں تیزی آ گئی ہے، تازہ حملوں میں سیکڑوں دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

شام میں داعش کیخلاف کارروائیاں بھرپور جاری ہیں۔ شہریوں پر ہونیوالے خونی حملے کے بعد سکیورڑی فورسز کی کارروائیوں میں شدت آ گئی ہے۔ سکیورٹی فورسز نے تازہ کارروائیوں میں سیکڑوں دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچا دیا ہے۔

شامی سکیورٹی فورسز نے حماہ صوبے کا اہم قصبہ بھی باغیوں سے واپس لے لیا ہے۔ شامی فورسز نے سوران پر شدید بمباری کی جس سے دہشتگردوں کو سنبھلنے کا بھی موقع نہیں ملا۔ دہشتگرد اپنی کمین گاہوں میں ہی ہلاک ہو گئے، اس سے قبل شامی فورسز ایک مرتبہ اس قصبے پر کنٹرول حاصل کر کے اسے کھو چکی ہیں۔

ادھر دہشتگردوں کے زیر قبضہ علاقوں سے شہریوں کے انخلا کا سلسلہ بھی جاری ہے، بڑی تعداد میں شہریوں کو محفوظ علاقوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ ادھر شام میں شہریوں پر ہونیوالے خود کش بم دھماکے کے بعد شہریوں کی گمشدگی کا بھی انکشاف ہوا ہے، حملے کے بعد متعدد شہریوں نے رپورٹ کراتے ہوئے بتایا کہ ان کے پیارے حملے کے بعد سے لاپتہ ہیں۔

کفرایہ کے شہریوں کو انتہائی سخت سکیورٹی میں حمص شہر منتقل کیا جا رہا ہے۔ فورسز نے تمام علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔ شہریوں کو لے جانیوالی بسوں کے ساتھ بھی سکیورٹی انتظامات کئے ہیں۔

Add new comment