موصل میں داعش کے اہم کمانڈروں سمیت 16 جنگجو ہلاک

موصل میں داعش کے اہم کمانڈروں سمیت 16 جنگجو ہلاک

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک ) عراقی فوج نے موصل میں کارروائی کرتے ہوئے داعش کے اہم کمانڈروں سمیت 16جنگجوئوںکو ہلاک کردیا ۔ داعش کے متعدد ٹھکانےتباہ ہوگئے،ذرائع کے مطابق عراقی انٹیلیجنس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ عراقی فوج نے موصل شہر کے علاقہ حی الرفاعی پر بھاری توپوں اور جنگی جہازوں سے شدید بمباری کی۔جس کے نتیجے میں داعش کے متعدد ٹھکانے تباہ ہوگئے، اور ایک درجن سے زائد جنگجوؤںکو بھی ہلاک کردیاگیا ۔جن میں داعش کے مْفتی اعظم عبداللہ البدرانی، فوجی دیوان کے سربراہ عبدالرحمٰن طالب عرب ابوعبیدہ اور سکیورٹی چیف ابراہیم عونی عرف ابو بارق بھی شامل ہیں۔