ڈاؤنلوڈ اورمعرفی کتاب ، مذہبی و غیر مذہبی علوم کے اصلاح طلب پہلومصنف،شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمدطاهرالقادری ،ناشر منہاج القرآن

شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمدطاهرالقادری نےاس کتاب میں مذہبی و غیر مذہبی علوم کے اصلاح طلب پہلو،پرتفسیری طورپرنکات بیان کئے گئے ہیں۔

ہم لوگ چراغوں کی طرح ظلمتِ شب میں
جل جل کے زمانے کو جِلا دیتے رہیں گے

طوفاں اٹھیں، آندھیاں راہوں کو مٹادیں
ہم لوگوں کو منزل کا پتہ دیتے رہیں گے

’’اصلاح معاشرہ‘‘ ایک ایسا خوشگوار فریضہ ہے جس کی ضرورت و اہمیت اور افادیت ہر دور میں مسلّم رہی ہے۔ اگر تاریخ بنی نوع انسان پر ایک طائرانہ نظر ڈالی جائے تو یہ بات اظہر من الشمس ہوتی ہے کہ معاشرے میں جب بھی کسی قسم کا بگاڑ پیدا ہوا تو خالق کائنات نے انبیاء و رسل عظام (علیہم السلام) کی شکل میں مصلحین (Reformers) مبعوث فرمائے اور یہ سلسلہ نبی آخرالزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اختتام پذیر ہوا۔

بعد ازاں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرمان اقدس انا خاتم النبیین لانبی بعدی کی روشنی میں پھر یہ ذمہ داری ’’العلماء ورثۃ الانبیاء‘‘ اور ’’علماء امتی کا نبیاء بنی اسرائیل‘‘ کے مصداق امت مصطفوی کے جید علماء کرام اور صلحاء عظام کو منتقل کردی گئی۔ الحمدللہ یہ فریضہ ان نفوس قدسیہ نے بھرپور نبھایا ہے اور تاامروز نبھارہے ہیں اور (ان شاء اللہ) یہ سلسلہ تا قیامت جاری رہے گا۔

ان مصلحین (Reformers) نے اپنی اپنی بساط اور صلاحیتوں کے مطابق نامساعد حالات میں بھی اصلاح امت کا فریضہ سرانجام دیا۔ اللہ جل وعلا نے ہر صدی میں ایک یا ایک سے زائد مجددین و مصلحین مبعوث فرمائے۔

ڈاؤنلوڈ اورمعرفی کتاب  ، مذہبی و غیر مذہبی علوم کے اصلاح طلب پہلومصنف،شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمدطاهرالقادری ،ناشر منہاج القرآن

Add new comment