ڈاؤنلوڈ اورمعرفی کتاب اسلام آباد لانگ مارچ مصنف،شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمدطاهرالقادری ،ناشر منہاج القرآن پبلیکیشنز لاهور

شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمدطاهرالقادری نےاس کتاب میں اسلام آباد لانگ مارچ پر تفسیری طورپرنکات بیان کئے گئے ہیں۔

مارچ میں شامل افراد کی تعداد کے بارے میں مختلف اندازے سامنے آرہے ہیں، کھاریاں میں اپنے خطاب میں قادری نے دعویٰ کیا تھا کہ شرکاء کی تعداد ایک ملین یعنی دس لاکھ ہوچکی ہے۔ بی بی سی کے مطابق جلوس کے آغاز پر لاہور میں شرکاء کی تعداد پندرہ سے بیس ہزار تھی لیکن  راستے میں اس تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ یاد رہے کہ لانگ مارچ کے آغاز پر شرکاء کی کمی کا ذمہ دار قادری نے پنجاب حکومت کو ٹہرایا تھا۔ دوسری طرف حکومت پنجاب کی طرف سے وفاقی حکومت کوبھجوائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ مارچ تین سو گاڑیوں میں سوار تیرہ ہزار افراد سے شروع ہوا تھا، طاہرالقادری اور ان کے بیٹے الگ الگ گاڑیوں میں مارچ کی قیادت کرتے رہے۔ راولپنڈی اور اسلام آباد پولیس کی اسپیشل برانچ نے بھی اپنی رپورٹس اعلیٰ حکام کوبھجوائی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ راولپنڈی اور اطراف کے علاقوں سے دس سے پندرہ ہزار افراد مارچ میں شامل ہوسکتے ہیں اور اسلام آباد میں مزید پانچ ہزار افراد لانگ مارچ کاحصہ بن جائیں گے، یوں اسلام آباد میں شرکاء کی زیادہ سے زیادہ تعداد بیس سے تیس ہزار ہوگی۔

         ڈاؤنلوڈ اورمعرفی کتاب   اسلام آباد لانگ مارچ مصنف،شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمدطاهرالقادری ،ناشر منہاج القرآن پبلیکیشنز لاهور

Add new comment