دہشت گردوں کا مقابلہ تہران کے بجائے شام میں کیا

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نےبعض مدافع حرم شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات میں فرمایا: اگر ہم امریکہ اور اسرائیل کے پروردہ دشمنوں اور

مدافع حرم شہداء نے امریکہ کے پروردہ دہشت گردوں کا مقابلہ تہران کے بجائے شام میں کیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےبعض مدافع حرم شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات میں فرمایا: اگر ہم امریکہ اور اسرائیل کے پروردہ دشمنوں اور دہشت گردوں کا مقابلہ شام میں نہ کرتے تو پھر ہمیں تہران ، فارس، خراسان اور اصفہان میں ان کا مقابلہ کرنا پڑتا۔
مہر خبررساں ایجنسی  کی اردو سروس کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے بعض مدافع حرم  شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات میں فرمایا: اگر ہم امریکہ اور اسرائیل کے پروردہ دشمنوں اور دہشت گردوں کا مقابلہ شام میں نہ کرتے تو پھر ہمیں تہران ، فارس، خراسان اور اصفہان میں ان کا مقابلہ کرنا پڑتا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے روضہ مبارک کا دفاع کرنے والے بعض شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات میں فرمایا: مدافع حرم شہداء عالم اسلام کے لئے باعث فخر ہیں اور انھوں نے حضرت زینب (ص) کے روضہ کی حفاظت کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ حرمین الشریفین پر بھی کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دیں گے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: اگر امریکہ اور اسرائيل اور ان کے اتحادی ممالک کے پروردہ دہشت گردوں اور دشمنوں کا مقابلہ شام میں نہ کیا جاتا تو پھر ہمیں تہران، فارس، خراسان اور اصفہان میں ان کا مقابلہ کرنا پڑتا۔ رہبر معظم نے فرمایا: مدافع حرم شہداء کے عظیم مرتبہ کا ادراک مادی انسانوں کے فہم سے کہين بلند و بالا ہے۔

Add new comment