کینیڈا حکومت کے خلاف مقدمہ

کینیڈا حکومت کے خلاف انسانی حقوق کی ...

کینیڈا میں سرگرم عمل انسانی حقوق کی حامی ایک تنظیم نے سعودی عرب کو ہتھیار بیچنے کے خلاف کینیڈا حکومت پر مقدمہ دائر کیا ہے۔
اسپوٹنیک کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا میں سرگرم انسانی حقوق کی تنظیم نے کینیڈا کی جانب سے سعودی عرب کو ہتھیار فروخت کئے جانے پر تنقید کرتے ہوئے جمعرات کو کہا کہ ہتھیاروں کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی کو انسانی تحفظات اور اخلاقیات پر برتری حاصل نہیں ہونی چاہئے-
سعودی عرب اور کینیڈا کے درمیان اپریل دو ہزار سولہ میں ایک معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں جس کے مطابق کینیڈا، سعودی عرب کو نو سو بکتر بند گاڑیاں فراہم کرے گا- اس معاہدے کی بنیاد پر کینیڈا، امریکہ کے بعد مشرق وسطی کے ممالک کو ہتھیار فراہم کرنے والا دوسرا سب سے بڑا ملک شمار ہوتا ہے-
بعض غیر سرکاری اداروں نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطی میں سعودی عرب جیسی استبدادی حکومتوں کے ہاتھوں ہتھیاروں کی فروخت نے، یمن، شام اور عراق میں عام شہریوں کا قتل عام جاری رہنے میں سب سے زیادہ کردار ادا کیا ہے-
واضح رہے کہ امریکہ، برطانیہ، جرمنی اور فرانس بھی سعودی عرب کو ہتھیار فراہم کرنے والے اہم ممالک ہیں- 

Add new comment