جبہت النصرہ حامی ملکوں نے انھیں بہت سے گراڈ میزائل فراہم کیے ہیں۔

شام کے مسلح مخالفین نے اعلان کیا ہے کہ ان کے حامی ملکوں نے انھیں بہت سے گراڈ میزائل فراہم کیے ہیں۔

روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق شام کے مسلح مخالفین کے ذرائع نے بدھ کے روز اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے مزید کہا کہ یہ میزائل انھیں حلب پر شامی فوج کا حملہ شروع ہونے کے بعد ملے ہیں اور یہ میزائل حلب، حماہ اور شام کے ساحلی علاقے میں استعمال کیے جائیں گے۔
درایں اثنا دہشت گرد گروہ جبہت النصرہ کے سرغنہ ابوالعزا نے حال ہی میں اعتراف کیا ہے کہ امریکہ اس کے گروہ کی حمایت کر رہا ہے۔ ابوالعزا نے ایک جرمن اخبار سے بات چیت میں امریکہ کی جانب سے جبہت النصرہ گروہ کی حمایت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس گروہ کا نام تبدیل کر کے اب جبہتہ فتح الشام رکھ دیا گیا ہے اور وہ سعودی عرب، قطر اور کویت سے مالی مدد حاصل کرتا ہے اور اسے ٹینک اور توپ خانے کا گولہ بارود لیبیا سے اور ترکی کے راستے ملتا ہے۔

Add new comment