نحف اشرف: صحن حضرت زہرا (س) کے پہلے فیز کا افتتاح

حضرت علی علیہ السلام کے حرم میں حضرت زہرا سلام اللہ علیھا کے نام سے منسوب صحن اور شبستان کی افتتاحی تقریب میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے دفتر کے سربراہ حجت الاسلام محمدی گلپائگانی اور عراق کی متعدد مذہبی اور حکومتی شخصیات نے شرکت کی

عراق کے مقدس شہر نجف اشرف میں امیرالمومنین حضرت علی ابن ابیطالب علیہ السلام کے حرم مطہر کے توسیعی منصوبے کے پہلے مرحلے میں حضرت زہرا سلام اللہ علیھا نامی وسیع و عریض صحن کے پہلے فیز اور شبستان کا افتتاح ہو گیا ہے.

 

حضرت علی علیہ السلام کے حرم میں حضرت زہرا سلام اللہ علیھا کے نام سے منسوب صحن اور شبستان کی افتتاحی تقریب میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے دفتر کے سربراہ حجت الاسلام محمدی گلپائگانی اور عراق کی متعدد مذہبی اور حکومتی شخصیات نے شرکت کی- افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر کے سربراہ حجت الاسلام محمدی گلپائگانی نے کہا کہ شبستان اور صحن میں ام ابیھا عبارت کا نقش انتہائی شاندارجلوہ پیش کر رہا ہے اور یہ ایک غیرمعمولی جملہ ہے جو پیغمبراسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زبان مبارک سے جاری ہوا ہے-

حضرت علی علیہ السلام کے حرم کے متولی نزار ہاشم حبل المتین نے بھی اس افتتاحی تقریب میں اپنے خطاب کے دوران عتبات عالیات کے توسیعی اور تعمیرنو کے منصوبوں میں سبھی مراجع کرام بالخصوص رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای اور عراق کے بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سیستانی کی بے دریغ حمایتوں کا شکریہ ادا کیا-

حضرت علی علیہ السلام کے حرم مطہر میں حضرت زہرا نامی جدید صحن چھے ہیکٹر اراضی پر مشتمل ہے جو عتبات عالیات تعمیرنو کمیٹی کی زیرنگرانی ایرانی معماروں اور ہنرمندوں کے ہاتھوں تیار کیا گیا ہے-

صحن حضرت زہرا (س) کا تعمیراتی کام عید غدیر کے موقع پر مکمل ہو جائے گا۔ اس صحن کی تعمیر سے حضرت علی علیہ السلام کے حرم مطہر میں زائرین کی گنجائش بڑھ کر دوگنا ہو جائے گی۔

Add new comment