شام: حلب صوبے میں دہشت گردوں کے خلاف فوج کی شاندار کامیابیاں

شامی فوج نے شمال مغربی صوبے حلب میں دہشت گردوں کے خلاف شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں.

شامی فوج نے شمال مغربی صوبے حلب میں دہشت گردوں کے خلاف شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں.

صوبہ حلب میں دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کی وسیع کارروائیوں کے دوران قراصی اور خالدیہ شہروں سے بڑی تعداد میں دہشت گرد فرار ہوگئے ہیں -
حلب سے ہمارے نمائندے نے خبردی ہے کہ شامی فوج صوبہ حلب کے جنوبی شہروں میں جیسے ہی داخل ہوئی دہشت گرد عناصر ان شہروں سے فرار ہوگئے -
خبروں میں بتایا گیا ہے کہ ان شہروں پرشامی فوج کا پوری طرح کنٹرول ہے اور کہیں سے بھی فائرنگ کی آواز سنائی نہیں دے رہی ہے -
خبروں میں یہ بھی بتایا گیاہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے صوبہ حلب کے جنوبی شہروں کی آزادی کی کارروائیوں کے دوران پانچ سو سےزیادہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن میں بڑی تعداد میں دہشت گردوں سرغنےبھی شامل ہیں-
حلب کے جنوبی شہروں کو آزاد کرانے کی شامی فوج کی کارروائی چند روز قبل شروع ہوئی جو ابھی بھی جاری ہے - بتایا جاتاہے کہ اس وقت حلب - دمشق شاہراہ پر واقع شہر زربہ میں گھمسان کی جنگ ہورہی ہے -

Add new comment