عالمی یوم قدس سے استکباری طاقتیں بے نقاب ہوتی ہیں
مالدیپ کے اسلامی سینٹر کے صدر ’’ماموسا عثمان کریمی ‘‘ نے یوم القدس کو انسانی حقوق کے وکالت کی نشانی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دن سے دنیا کی استکباری طاقتیں بے نقاب ہوتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ اور مغربی ممالک کی حمایت یافتہ صیہونی حکومت اور نام نہاد انسانی حقوق کے کھوکھلے دعوے داروں کی مار دھاڑ اور غارت گری اس دن کے منانے سے بے نقاب ہوتی ہے اور اسی لئے وہ اس دن کی مخالفت اور بیخ کنی میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑتے ہیں ۔
انہوں نےکہاہےکہ دشمنوں کو یہ بات ذہن نشین کرنی چاہے کہ بیت المقدس تمام مسلمانوں کا قبلہ اول ہے جسے فراموشی اور گم نامی کے اندھیروں میں گم نہیں کیا جاسکتاہے ۔
انہوں نے کہاہے کہ بیت المقدس تمام مسلمانوں کی عظیم اور مقدس جگہ ہے اور دشمنان اسلام اس مقدس جگہ سے مسلمانوں کے انخلا کی ناکام سازش پر عمل پیراہے ۔
انہوں نے کہاہےکہ امت مسلمہ مسجد اقصیٰ کو آزاد کرنے میں کوئی دقیقہ فرد گذاشت نہیں کرئے گی اور وہ ہمیشہ فلسطینی عوام کی مدد میں پشت پہنا رہیں گے ۔
موصوف صدر نے کہاہےکہ فلسطین کےنہتے لوگوں کا ساتھ دنیا اور صیہونی حکومت کے خلاف صف آرا ہونا تمام مسلمانوں اور اسلامی ممالک کی اولین ذمہ داری ہے ۔
یاد رہے کہ گذشتہ دہائیوں کے دوران اسرائیل غیر قانونی طور پر بستیوں کو آباد کرنےکیلئے یوروشلم (القدس )کے تاریخی مقامات کو منہدم کرتا آرہا ہے اور 1967 ء سے پانچ لاکھ سے زاہد اسرائیلی مغربی کنارے اور مشرقی القدس میں غیر قانونی طور پر آباد ہیں جوکہ بین الاقوامی قوانین کی سراسر خلاف ورزی ہے ۔
واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی امام خمینی ؒ نے فلسطینیوں کی حمایت میں ماہ مبارک رمضان کے آخری جمعہ کو یوم القدس منانے کی داغ بیل ڈالی اورتب سے یہ دن فلسطینیوں کی حمایت اور استکباری طاقتوں کے مظالم کے خلاف دنیا بھر میں منایا جارہاہے ۔
Add new comment