یمن؛ فوج اور عوامی رضاکاروں نے تعز جیل کو دھشتگردوں سے آزاد کروا لیا

 

العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کے دن یمن کی فوج اور عوامی فورس کی اصلاح پارٹی اور القاعدہ سے وابستہ دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں- ان جھڑپوں کے بعد تعز جیل پر ایک بار پھر یمن کی فوج اور عوامی فورس کا کنٹرول ہو گیا ہے- یمن کی فوج اور عوامی کمیٹیوں نے الحصب کے علاقے میں پیشقدمی بھی کی ہے- واضح رہے کہ اصلاح پارٹی اور القاعدہ سے وابستہ دہشت گردوں نے حالیہ چند دنوں کے دوران سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں کی مدد سے تعز جیل پر قبضہ کر لیا تھا اور بارہ سو سے زیادہ قیدیوں کو آزاد کر دیا تھا- آزاد کئےجانے والے اکثر قیدیوں کا تعلق دہشت گرد گروہوں القاعدہ اور داعش سے ہے- سعودی عرب کی فضائیہ نے اس سے قبل بھی عدن اور المکلا جیلوں پر حملے اور دہشت گردوں کے سرغنوں کی ان جیلوں سے آزادی کے سلسلے میں دہشت گرد گروہ القاعدہ کی مدد کی تھی- دوسری جانب یمن کے حقوق اور ترقی کے مرکز نے کہا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں میں تین ہزار ایک سو چودہ شہری شہید اور سات ہزار چار سو زخمی ہو چکے ہیں- جنوبی یمن کے سابق صدر علی ناصر محمد نے اس بات پر تاکید کی کہ عوامی تحریک انصاراللہ جنوبی یمن کے عوام کے مطالبات پورے کرے گی- علی ناصر محمد نے سعودی عرب سے یمن کے خلاف جارحیت بند کرنے کا مطالبہ بھی کیا-

Add new comment