سینٹرل ایشیا کی سب سے بڑی مسجد تعمیر ہورہی ہے۔ٹی وی شیعہ رپورٹ
سینٹرل ایشیا کی سب سے بڑی مسجد تعمیر ہورہی ہے۔ٹی وی شیعہ رپورٹ
ٹی وی شیعہ[نیوز نیٹ]ترکی کی وزارت مذہبی امور کے تعاون سے جمہوریہ کرغزستان میں سینٹرل ایشیا کی سب سے بڑی مسجد تعمیر ہورہی ہے۔ 70 میٹر بلند اس مسجد کی تعمیر کا آغاز سال 2012 میں ہوا تھا اور اس وقت اس کی تعمیر کا کام زور و شور سے جاری ہے۔
واضح رہے کہ یہ مسجد 1300 مربع زمین پر تعمیر کی جارہی ہے۔ اس مسجد میں چار گنبد اور دو بڑے مینار بھی تعمیر کئے جائیں گے۔
یاد رہے کہ یہ مسجد لائبریری، وضو خانے اور مسجد کی مخصوص پارکنگ پر مشتمل ہوگی۔ توقع کی جارہی ہے کہ سال 2015 کے اختتام تک اس مسجد کی تعمیر کا کام پایہ تکمیل کو پہنچ جائے گا۔
نویں کمنٹس