یمن کے عوام کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی تشویش
صحت کے عالمی ادارے نے کہا ہے کہ جنوبی یمن میں واقع تعز شہر کے لاکھوں باشندے بہت ہی ابتر اور تشویشناک صورتحال میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق صحت کے عالمی ادارے نے جمعرات کے دن ایک بیان جاری کیا جس میں آیا ہے کہ جنوبی یمن میں واقع تعز شہر کے لاکھوں باشندے سعودی حکومت اور اس کے پٹھووں کی جانب سے کئے جانے والے حملوں میں پیدا شدہ شدت کی بنا پر نومبر کے مہینے کے اوائل سے اب تک محاصرے میں زندگی گزار رہے ہیں اور بین الاقوامی مدد تک ان کی رسائی نہیں ہے۔
صحت کے عالمی ادارے نے تعز شہر کے عوام کی ابتر صورتحال کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان حالات میں اس شہر میں صحت کے صرف پانچ مراکز کام کر رہے ہیں جو اس شہر میں رہنے والوں کو خدمات فراہم کرنے سے قاصر ہیں۔ واضح رہے کہ اس شہر میں چار لاکھ سے زیادہ بے گھر افراد نے پناہ حاصل کی ہے جس کے بعد اس شہر کی آبادی تیس لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔
نویں کمنٹس