امریکی ہتھیاروں کی فروخت میں دس ارب ڈالر کا اضافہ
امریکی کانگرس کی سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ برس امریکی ہتھیاروں کی فروخت میں دس ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
امریکی کانگرس میں متعلقہ کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سنہ دوہزر چودہ میں چھتیس اعشاریہ دو ارب ڈالر کے امریکی ہتھیار فروخت ہوئےہیں جو دوہزارتیرہ کے مقابلے میں نواعشاریہ پانچ ارب ڈالر زیادہ ہیں - سعود ی عرب، قطر اور جنوبی کوریا نے امریکا سے سب سے زیادہ ہتھیار خریدے ہیں - مذکورہ رپورٹ کے مطابق ان ملکوں نے امریکا کے ساتھ ہتھیاروں کی خریداری کے کئی ارب ڈالرکے سودے کرکے امریکا کو دنیا میں سب سےزیادہ ہتھیار فروخت کرنےوالے ملک میں تبدیل کردیا - واضح رہے کہ دنیا کے ہتھیاروں کی منڈی کا پچاس فیصد امریکا کے کنٹرول میں ہے - شمالی کوریا کے ساتھ جنوبی کوریا کے تعلقات میں کشیدگی کے باعث گزشتہ برس جنوبی کوریا نے امریکا سے سب سے زیادہ ہتھیار خریدے - جنوبی کوریا نے دوہزار چودہ میں امریکا سے سات اعشاریہ سات ارب ڈالر کے ہتھیار خریدے -
نویں کمنٹس