داعش کے دہشت گردوں نے افغانستان اور پاکستان میں اپنے مجرمانہ اقدامات کی ویڈیو جاری کی ہے۔

افغانستان کی خبر رساں ایجنسی جمہور کے مطابق جمعے کے روز داعش کی جانب سے جاری ہونے والی اس ویڈیو ٹیپ میں افغانستان اور پاکستان میں دہشت گردانہ حملوں کے مناظر اور لوگوں کے سرکاٹتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ دہشت گرد گروہ داعش نے اس ویڈیو میں ، خراسان کے نام سے موسوم علاقے کو مرتدوں کا قبرستان قرار دیتے ہوئے ، پاکستان اور افغانستان میں فوجی قافلوں پر کیے جانے والے حملوں کی فلم جاری کی ہے۔ اس فلم میں ایک شخص کی گردن کاٹتے ہوئے اور دو دیگر کو گولیاں مارتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔ فلم کے ایک اور حصے میں داعش کے خود کش بمبار کو بارود سے بھری گاڑی، صوبہ لوگر میں افغان فوج کی چھاؤنی سے ٹکراتے دکھایا گیا ہے۔اس فلم کے بارے میں تاحال پاکستان اور افغانستان کی جانب سے سرکاری سطح پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

نویں کمنٹس