دہشت گردوں کے ٹھکانوں پرشامی فوج کا حملہ

شامی فوج نے اپنے ملک کے مختلف صوبوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا-

سانا کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے صوبہ حلب میں الشیخ احمد، کرم احمد، کرم حومد، مایر، حیان اور عندان علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا- شامی فوج نے تدمر کی طرف بھی تین جانب سے پیشقدمی جاری رکھتے ہوئے صوبہ حمص میں متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا- در ایں اثنا شامی فوج کے لڑاکا طیاروں نے جیش الفتح نامی دہشت گرد گروہ اور اسی طرح دیگر دہشت گرد گروہوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی- صوبہ درعا میں بھی شامی فوج نے صیہونی حکومت اور اردن کی جانب سے دہشت گردوں کو ہتھیار سپلائی کئے جانے والے راستوں کو نشانہ بنایا- اس حملے میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوئے اور ان کے ہتھیاروں کے گودام بھی تباہ کر دیئے گئے- صوبہ حماہ کے عقرب علاقے میں بھی شامی فوج نے پینتیس دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا- شامی فوج نے قنیطرہ کے علاقے میں بھی اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر حملہ کیا اور متعدد صیہونی ایجنٹوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا-

نویں کمنٹس