صیہونی حکومت کو آخر کار گھٹنے ٹیکنا پڑیں گے
ٹی وی شیعہ[نیٹ نیوز]
حماس کے سینئیر رکن مشیر المصری نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کو آخر کار استقامت کے سامنے گھٹنے ٹیکنا پڑیں گے۔ حماس کے سینئیر رکن مشیر المصری نے آج العالم ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ وہ گرفتار شدہ اسرائيلی افسر شائول آرون کے بارے میں کسی طرح کی معلومات فراہم نہیں کریں گے۔ مشیر المصری نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ صیہونی حکومت شائول آرون کی گرفتاری کی تردید نہیں کرسکتی ہے کہا کہ غزہ پٹی میں فلسطینی مجاہدین نے گزشتہ اتوار کے دن صیہونی فوجی شائول آرون کو گرفتار کیا تھا ۔ مشیر المصری نے مزید کہاکہ آخرکار صیہونی حکومت کو شائول آرون کے بارے میں براہ راست مذاکرات کرنے ، استقامت کی شرائط قبول کرنے ، صیہونی جیلوں سے فلسطینی قیدیوں کو آزاد کرنے اور جنگ بندی کے لۓ استقامت کے سامنے گھٹنے ٹیکنا پڑیں گے۔ مشیر المصری نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ استقامت صیہونی فوجیوں کے ساتھ جنگ کرنے کے لۓ مکمل طور پر آمادہ ہے کہا کہ صیہونی حکومت اس بات کی معترف ہے کہ استقامت کے ساتھ جھڑپوں میں اب تک دسیوں صیہونی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس سے کہیں زیادہ صیہونی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔
نویں کمنٹس