قدس کی غاصب حکومت کی بربریت اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے

ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی کے شیعہ جامع مسجد کے امام نے صہیونیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کو بے رحمی قتل کئےجانے کو غم انگیز قرار دیتےہوئے کہا ہے کہ غزہ میں قدس

ٹی وی شیعہ[نیٹ نیوز]
ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی کے شیعہ جامع مسجد کے امام نے صہیونیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کو بے رحمی قتل کئےجانے کو غم انگیز قرار دیتےہوئے کہا ہے کہ غزہ میں قدس کی غاصب حکومت کی بربریت اپنی انتہا کوپہنچ چکی ہے ۔ مولانا محسن تقوی نے نئی دہلی میں ارنا کے ساتھ گفتگو میں غزہ کے محاصرے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس خطے کے عوام اور خاص طور پر عورتوں اوربچوں کا قتل عام ایسی حالت میں ہورہا ہے کہ وہ محاصرے کے سبب، شدید غذا اور دوا کی قلت سے دوچار ہیں۔اس ہندوستانی عالم دین نے انسانی حقوق کے دعویداروں کی خاموشی پر سخت غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے تمام مسلمانوں سے اپیل کی وہ عالمی یوم قدس کے موقع پر نکالے جانے والے جلوسوں اور ریلیوں میں بھرپور شرکت کریں اور غاصب اسرائیل کے وحشیانہ اقدامات کا ٹھوس جواب دیں ۔ انہوں نے اسلامی ملکوں کو درپیش بحرانوں کی جڑ کے بارے میں رہبر انقلاب اسلامی کے بیانات کی جانب اشارہ کرتےہوئے کہاکہ جیسا کہ حضرت آيۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا ہے عالم اسلام کو درپیش بہت سی مشکلات کا سبب غفلت ہے اور اس وقت ان حساس حالات میں مسلمانوں کو چاہئے کہ باہمی اختلافات کو بھلاکر اتحاد و یکجہتی کے ذریعے دشمن کے منصوبوں کو ناکام بنادیں ۔

نویں کمنٹس