جمعۃ الوداع ، یوم قدس ، اتحادامت کا مظہر
می دنیا پر مسلط حکمران عالمی استعمار کی کٹھ پتلیاں ہیں۔ یہ حکمران دین کے حقیقی پیروکاروں سے اتنے خوفزدہ ہیں کہ اسرائیل اور امریکہ کے ذریعے ان پر حملے کروا رہے ہیں۔ حماس ہو یا حزب اللہ، ان حکمرانوں کی آنکھوں میں چبھتا ہوا کانٹا ہیں۔ یہ حکمران جانتے ہیں کہ عالمی سامراج سے برسر پیکار یہ سرفروش جب سرخرو ہونگے تو انکے جھوٹے اقتدار کا سورج غروب ہوجائے گا۔ عرب دنیا پر مسلط شاہوں کو اسکے علاوہ اور کیا خطرہ ہوسکتا ہے کہ یہ آج غزہ کیخلاف اسرائیل کیساتھ کھڑے ہیں۔ یہودیت کی تھاپ پر عرب بادشاہوں کی مدد سے صہیونیت کا ظالمانہ ناچ جاری ہے۔ کونسا ظلم ہے جو غزہ میں روا نہیں رکھا جارہا، مگر وہ دن نہایت قریب ہے جب صہیونی فوجی اسرائیل تو کیا، اپنے زمین دوز بنکروں میں بھی اسی طرح سسکیاں لیں گے، جیسے آج غزہ کے تباہ حال گھروں میں سے آتی ہیں۔
نویں کمنٹس