مولا علي عليہ السلام کي بےمثال شخصيّت

مولا علي عليہ السلام کي بےمثال شخصيّت

مولا علي عليہ السلام کي بےمثال شخصيّتءخداءقرآنءمحمدءعلیءشیعهءاسلامءtvshiaءمهدیءمولا عليءبےمثالءشخصيّتءبےمثال شخصيّتء

اور آج کا جشن اس کا جشن ہے جس کي اولاد جيسي اولاد چشم فلک نے نہيں ديکھي - تاريخ کسي ايسے دوسرے خاندان کو پيش نہيں کر سکتي جو حکومت ميں نہ ہو مگر پھر بھي دلوں پر حکمران ہو جس نے ظلم و ستم اور آمريت اور استبداد کے ہر دور ميں لگاتار قربانياں پيش کيں - حضرت علي (ع) کا نام ايک ايسا پرچم ہے جس کے نيچے ہر مظلوم آکر گھڑا ہو جاتا ہے - تاريخ سے پوچھو تاريخ گواہي دے گي کہ امام حسين شہيد ہوئے مگر حق و باطل ميں ہميشہ ہميشہ کے لئے ايسا فرق پيدا کر گئے کہ بعد کے کسي دور ميں باطل کو حق سے بيعت طلب کرنے کي جرات نہيں ہو سکي ، باطل نے حق سے پھر کبھي بيعت طلب نہ کي پھر کوئي کربلا نہ ہوئي کربلا کے بعد جب بنو اميہ اور بنو عباس کے حکمرانوں نے ظلم کا بازار گرم کر رکھا تھا تو يہ خانوادہ رسول اور علوي خاندان کے چشم و چراغ ہي تھے جو اپنے گريبانوں کا پرچم لے کر اٹھے اور مظلوم کي آواز بن گئے امام حسين عليہ السلام کے پوتے جناب زيد نے ہشام کے جور کے خلاف تحريک منظم کي اور حضرت امام حسن کے پوتے جناب نفس زکيہ نے منصور عباسي کے بالمقابل جان کي بازي لگا دي - اور دور کيوں جاتے ہو امام خميني کو ديکھ لو ايک شہنشاہ وقت کو اس بوريہ نشين درويش نے جس طرح شکست فاش دي ہے وہ تاريخ کا کوئي کم عجوبہ ہے ؟
اس طرح جب جب تاريکي بڑھي خاندان رسالت سے خانوادہ سادات کے افق سے ايک نہ ايک ستارہ ٹوٹا اور اس نے اپني روشني سے روحوں کي نگري ميں اجالا کر ديا :
سلام اس پر کہ جس کے نام ليوا ہر زمانے ميں
بڑھا ديتے ہيں ٹکڑا سر فروشي کے فسانے ميں

تبیان

نویں کمنٹس