تمام کام خدا کی خوشنودی کیلئے انجام دینے چاہئیں۔ آیت اللہ علوی گرگانی
تمام کام خدا کی خوشنودی کیلئے انجام دینے چاہئیں۔ آیت اللہ علوی گرگانی
آیت اللہ سید محمد علی علوی گرگانی نے گذشتہ روز شہر قم میں طلباء سے ملاقات کے دوران انسان کی عظمت کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا انسان دینی علوم کی تعلیم حاصل کرکے بلند مقام حاصل کرسکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا انسان انبیاء اور ائمہ(ع) سے تمسک کے بغیر ظلمت اور تاریکی کے گرداب میں سرگرداں رہتے ہیں اور بعثت انبیاء کا مقصد انسانوں کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہے۔
آیت اللہ علوی گرگانی نے کہا ہم جس پوسٹ پر ہوں ہمیں خدا کی خوشنودی کیلئے کام کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا ہمیں کسی کام کا ارادہ کرنے سے پہلے خدا کی خوشنودی کو مدنظر رکھنا چاہئے اور اگر ہم نے ایسا کیا تو وہ کام پایہ تکمیل تک پہنچے گا۔
ابنا
نویں کمنٹس