اللہ کی رضا اور معصیت
اللہ کی رضا اور معصیت
امام کاظم علیہ السلام سے مروی ہے کہ آپ نے فرمایا: جب کوئی مومن شخص بیمار ہو جاتا ہے خدا وند عالم بائیں طرف والے فرشتے سے جو اس کی برائیاں لکھتاہے وحی کرتا ہے کہ جب تک میرا بندہ میری قید میں ہے اس کے لیے کوئی گناہ نہیں لکھنا۔ اور دائیں طرف والے فرشتے کو جو اس کی نیکیاں لکھتا ہے وحی کرتا ہے کہ جو نیکیاں تم اس کی سلامتی کے وقت لکھتے تھے اب سے اس کے نامہ اعمال میں لکھو۔
الجواهر السنية فى الاحاديث القدسية ص 697
عن الرضا عليه السلام قال: أوحى اللَّه إلى نبيّ من الأنبياء:
إذا أطعت رضيت و إذا رضيت باركت و ليس لبركتي نهاية، و إذا عصيت غضبت و إذا غضبت لعنت و لعنتي تبلغ السابع من الولد.
امام رضا علیہ السلام سے نقل ہوا ہے کہ آپ نےفرمایا: خدا وند عالم نے اپنے ایک نبی کو وحی کی کہ: جب کوئی میری اطاعت کرتے ہو تو میں اس سے راضی ہو جاتا ہوں اور جب راضی ہو جاتا ہوں اسے پنی برکتوں سے نوازتا ہوں اور میری برکتوں کی کوئی انتہا نہیں ہے۔ لیکن جب کوئی میری معصیت کرتاہے تو اس پر غضبناک ہو جاتا ہوں اور جب غضبناک ہوتا ہوں تو لعنت بھیجتا ہوں اور میری لعنت سات نسلوں تک سرایت کرتی ہے۔
الجواهر السنية فىالاحاديث القدسية ص 699
عن أمير المؤمنين عليه السلام قال :
قال اللَّه من فوق عرشه: يا عبادي، اعبدوني فيما أمرتكم و لا تعلّموني بما يصلحكم، فإنّي أعلم به و لا أبخل عليكم بمصالحكم.
امیر المومنین علی علیہ السلام سے منقول ہے کہ آپ نے فرمایا: خدا وند عالم عرش سے فرما رہا ہے اے میرے بندو جس چیز کا میں نے تمہیں حکم دیا ہے اس کو بجا لاو۔ اور اپنی مصلحتوں کو مجھے نہ سیکھاو۔اس لیے کہ میں تم سے زیادہ تمہاری مصلحتوں سے آگاہ ہوں اور تمہارے مصالح کے مطابق عمل کرنے میں خیانت نہیں کرتا۔
عن أبي جعفر عليه السلام قال:
إنّ اللَّه تعالى يقول: و عزّتي و جلالي و عظمتي و ارتفاع مكاني لا يؤثر عبد هواي على هوى نفسه إلّا كففت عليه ضيعته، و ضمنت السماوات و الأرض رزقه و كنت له من وراء تجارة كلّ تاجر.
امام باقر علیہ السلام سے منقول ہے کہ خدا وند عالم فرماتا ہے: قسم میری عزت و عظمت اور میرے جلال و بلندی مقام کی، جو شخص میری رضا کو اپنی ہوی و ہوس پر مقدم کرے میں اس کی تمام مشکلات کی روک تھام کروں گا۔ اور زمین و آسمان کو اس کے لیے رزق فراہم کرنے کا ضامن قرار دوں گا۔ اور میں اس کی تجارت کو تمام تاجروں سے زیادہ فائدہ مند قرار دوں گا۔\[ یعنی اس کے تمام اعمال دنیا اور آخرت کے لیے فائدہ مند ہوں گے]۔
الجواهر السنية فى الاحاديث القدسية ص 629
بشکریہ::::::::::::::::::شفقنا اردو
نویں کمنٹس