فرنٹیئر کور کی فائرنگ سے کرم ایجنسی میں ایک شہید دو زخمی

ٹی وی شیعہ (ویب نیوز)کرم ایجنسی بالش خیل کے علاقے میں شاملات کی تقسیم پر ایف سی کے اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک خاتون شہید جبکہ 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ کرم ایجنسی سے جاری ہونے والی پریس رپورٹ کے مطابق اہلیان بالش خیل نے انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور سے اس ظالمانہ فعل پر انکوائری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔جبکہ انجمن حسینیہ کی طرف سے ہنگامی پریس کانفرنس کی گئی ہے جس میں واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز کرم ایجنسی کے گاؤں بالش خیل میں بالش خیل قبیلے سے تعلق رکھنے والے افراد شاملات کی تقسیم میں مصروف تھے کہ ایف سی کی جانب سے آبادکاری کی تقسیم کے عمل کو روکنے کی کاروائی کی گئی۔ جس میں ایف سی نے لوگوں کو گرفتار بھی کیا۔ عینی شاہدین کے مطابق ایف سی کے اہلکاروں نے گاؤں میں موجود افراد پر بلااشتعال فائرنگ کی۔ جس کی وجہ سے گھر میں موجود ایک خاتون کو گولی لگی اور وہ موقع پر جاں بحق ہو گئی۔اہلیان بالش خیل نے انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور سے اس ظالمانہ فعل پر مکمل انکوائری اور اور ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جبکہ انجمن حسینیہ کی جانب سے ہنگامی پریس کانفرنس کی گئی۔ جس میں انسپکٹر جنرل اور انتظامیہ سے بالش خیل کے معاملہ کو حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے -

 

نویں کمنٹس