شام، ريڈ لائين عبور کرنے پر امريکہ کو سخت وارننگ

اسلامي جمہوريہ ايران کي مسلح افواج کي مشترکہ کمان کے نائب سربراہ نے کہا ہے شام ميں امريکہ کي جانب سے ريڈلائين پارکرنے سے امريکہ کو نہايت تلخ نتائج کا سامنا کرنا پڑےگا- جنرل سيد مسعود جزائري نے کہا کہ امريکہ جانتا ہےکہ شام ميں ريڈ لائين کيا اور کہاں ہے اور اسے عبور کرنے سے امريکہ کو شديد مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا- انہوں نے کہا کہ شام ميں جاري دہشتگردي امريکہ اور علاقے کے بعض مرتجع عرب ممالک کي منصوبہ بندي کا نتيجہ ہے جو صيہوني حکومت کے خلاف مزاحمت کے مخالف ہيں-

انہوں نے کہاکہ دشمن کے وسيع محاذ کے باوجود شام کي ملت و حکومت نے اس وسيع جارحيت کا مقابلہ کرتے ہوئے بڑي بڑي کاميابياں حاصل کي ہيں- جنرل مسعود جزائري نے کہا کہ جولوگ آج شام ميں دہشتگردانہ جنگ کي آگ بھڑکارہے ہيں وہ علاقے کي قوموں کے انت ‍ قام سے نہيں بچ سکيں گے-انہوں نے کہا کہ شام ميں عالمي سامراج کے خلاف مزاحمت اس حدتک پہنچ چکي ہے کہ اب سامراج اسے شکست نہيں دے سکتا-

نویں کمنٹس