اسرائیل مسجد کے ہال کو استعمال کرنا چاہتاہے۔انتظامیہ

ٹی وی شیعہ ( انفارمیشن پینل)فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودیوں اورمسلمانوں میں تقسیم مسجد الابراہیمی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجی مسجد کے ایک بڑے ہال کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔

مسجد کمیٹی کے چیئرمین اور الخلیل شہر میں ڈائریکٹر اوقاف تیسیر ابو سنینہ نے بتایا کہ اسرائیلی فوج مسجد اقصیٰ کے "العنبر" ہال کو مستقل طور پر اپنے قبضے میں لے کر اسے فوجی مقاصد کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

خیال رہے کہ مسجد ابراہیمی کے "العنبر" ہال اور کچھ دیگر مقامات پہلے ہی یہودیوں کے تسلط میں ہیں تاہم ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ فوج مسجد کا ایک ہال استعمال کرنا چاہتی ہے۔

مسجد کمیٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ "العنبر روم" پہلے ہی یہودیوں کے قبضے میں ہے اور ہم اسے تسلیم نہیں کرتے اب اسرائیلی فوج اپنی مرضی سے اس پر کیسے قبضہ کر سکتی ہے۔

ابو سنینہ نے بتایا کہ "العنبر روم" مسجد ابراہیمی کا اسٹریٹیجک اعتبار سے نہایت اہم مقام ہے۔ طویل عرصے تک اس ہال کو مسجد کے تمام ضروری سامان کے ایک گودام اور اسٹور کے طورپر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ ہال پریہودیوں کے قبضے کے بعد اس کا استعمال بھی تبدیل ہو گیا تھا۔

نویں کمنٹس