آل خلیفہ کے مظالم سے نجات دلائی جائے۔انقلابی تحریک

ٹی وی شیعہ(نیٹ نیوز)لبنان کی العھد ویب سائٹ کے مطابق بحرین کی چودہ فروری  نامی انقلابی تحریک نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ آل خلیفہ کے حکام اور انکی سکیوریٹی ایجنسیوں کے مظالم سے انہیں نجات دلائے۔اس تحریک  نےعالمی برادری کو آل خلیفہ کے تشدد آمیز اقدامات رکوانے کےلئے موثر قدم اٹھانے کی درخواست کی ہے۔ اس تحریک کے ترجمانوں نے کہاہے کہ آل خلیفہ ملت بحرین کو کچلنے کے ساتھ ساتھ ملک میں فرقہ واریت اور مذہبی فتنے پھیلارہی ہے اور اس طرح سے ملت میں شگاف پیداکرکے اپنے مذموم اھداف تک پہنچنا چاہتی ہے۔

نویں کمنٹس