شام پر حملہ امریکہ کو مہنگا پڑے گا۔ایران

ٹی وی شیعہ (پریس رپورٹ)مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے شام کے بارے میں امریکہ اور اس کے دوستوں کی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام پر امریکہ اور اس کے دوستوں کا ہر قسم کا حملہ خود امریکہ اور اس کے دوستوں کے نقصان میں ہوگا۔ حسن روحانی نے خبرگان کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج علاقہ میں بہت سے خطرات ہیں جن میں ایک خطرہ شام کے عوام کو امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے درپیش ہے۔

انھوں نے کہا کہ شام پر حملہ امریکہ کو مہنگا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کو سکیورٹی کونسل کی طرف سے شام پر حملہ کرنے کی اجازت نہیں ملی اور شام پر امریکہ کا یک طرفہ حملہ بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہوگا جس کے عالمی اور علاقائی سطح پر سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ صدر روحانی نے کہا کہ امریکہ شام میں دہشت گردوں کی شکست کو فتح میں بدلنے کی کوشش کررہا ہے جو دہشت گردی کے خلاف امریکہ کی متضاد اور دوگانہ پالیسی کی واضح علامت ہے۔ ایرانی صدر نے ایک بار پھر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے عوام اور حکومت، شامی عوام اور حکومت کو سخت شرائط میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

نویں کمنٹس