شام پر امریکہ کا الزام بالکل غیرمنطقی ہے۔روسی صدر


ٹی وی شیعہ(ٹی وی رپورٹ)روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے شام پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا الزام رد کرتے ہوئے ثبوت کا مطالبہ کر دیا ہے۔ روسی صدر کا کہنا ہے کہ شامی حکومت پر کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کا الزام بالکل بے بنیاد ہے۔ ولادیمیر پیوٹن کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں جبکہ شام کی فوج کو باغیوں کے خلاف برتری حاصل ہے اور بہت سارے علاقوں میں شامی فوج نے مسلح باغیوں کا محاصرہ کیا ہوا ہے، ان پر کیمیائی ہتھیاورں کے استعمال کا الزام بالکل غیر منطقی ہے۔

روسی صدر کا کہنا تھا کہ اگر امریکہ کے پاس شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے شواہد موجود ہیں تو وہ انہیں اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل میں پیش کرے۔ تاکہ ان شواہد کی موجودگی میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ شام پر حملے کے حق میں برطانیہ کا ووٹ حیران کن ہے، اگر اقوام متحدہ نے شام کے خلاف فوجی آپریشن کا فیصلہ کیا تو یہ انتہائی افسوسناک ہوگا۔
اس زمرے میں

    کیپٹن سید ندیم نقوی شہید ہوگئے
    شام پر حملہ امریکہ کو مہنگا پڑے گا۔ایران
    عراق پھر لہو لہو
    شام پر حملہ غیر قانونی ہوگا۔بان کی مون
    شام پر حملے کے امکانات
    سعودی عرب کا دباو،متحدہ عرب امارات سے اہل تشیع کو زبردستی نکالا جارہاہے
    عراق میں منافقین کے خلاف کاروائی،بیس کے لگ بھگ ہلاک
    آل خلیفہ کے مظالم سے نجات دلائی جائے۔انقلابی تحریک
    سعودی عرب کی حماقتیں اسرائیل کو فائدہ پہنچارہی ہیں۔
    سعودی عرب امریکہ اور اسرائیل کی خدمت میں پیش پیش

نویں کمنٹس